کراچی سے اغواء کیے گئے 2 افراد لاڑکانہ سے بازیاب، اشتہاری گرفتار
گرفتار ملزم کو کراچی پولیس کے حوالے،لاڑکانہ سے بازیاب ہونے والوں میں بچہ بھی شامل
April 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی میں شارع فیصل سے اغواء کیے گئے 2 افراد کو لاڑکانہ سے بازیاب کرالیا گیاجبکہ اشتہاری ملزم اور 1اغواءکار کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی احمد فیصل کے مطابق لاڑکانہ گھنٹی پھاٹک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کی اور مغویوں اور گرفتار ملزم کو کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لاڑکانہ سے بازیاب ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے جبکہ پولیس نے کارروائی میں کھوکھرا پار کراچی کے ایک اغواءکار اور اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔