وزیر اعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال،امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی ، ذرائع
فوٹو پریس ریلیز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Amb. Reza Amiri Moghadam, Ambassador of the Islamic Republic of Iran, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 22.4.2026 to discuss the ongoing regional situation and peace efforts. pic.twitter.com/GpQLmw12dy
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 22, 2026
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔