اسلام آبادمیں 6 عارضی مویشی منڈیا ں نیلام، کیش لیس نظام بھی متعارف

گزشتہ سال کی نسبت مجموعی رقم میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔ سی ڈی اے

               
April 22, 2026 · کامرس

تصویر: سوشل میڈیا

 

عیدالاضحی پر قربانی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، اسلام آباد میں سی ڈی اے نے 6 عارضی مویشی منڈیاں 35کروڑ روپے میں نیلام کر دیں۔پہلی بار منڈیوں میں کیش لیس نظام بھی متعارف کرا دیا گیا۔

 

سی ڈی اے کےمطابق سیکٹر آئی12 کی مویشی منڈی بیس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔ سنگجانی منڈی 6 کروڑ 25 لاکھ اورضیاء مسجدمویشی منڈی 5 کروڑ روپےمیں دی گئی،سلطانہ فاؤنڈیشن کےمقام پرقائم منڈی ڈھائی کروڑ،جاپان روڈ منڈی 62 لاکھ اور بھارہ کہو مویشی منڈی 61 لاکھ روپےمیں نیلام کی گئی۔
104 بولی دہندگان نے نیلامی میں حصہ لیا۔

 

حکام کےمطابق گزشتہ سال کےمقابلے میں نیلامی کی مجموعی رقم میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا،حکام کا کہنا ہےکہ اس بار مویشی منڈیوں میں پہلی مرتبہ کیش لیس نظام نافذ کیا گیا جس کا مقصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے،غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔