چین نے خلائی مشن کے لیے 2 پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب کر لیا
محمد ذیشان علی اور خرم داؤد جلد ہی بیجنگ پہنچ کر اپنی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
فائل فوٹو
بیجنگ/اسلام آباد : پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک نیا باب روشن ہونے کو ہے، چین نے اپنے انسانی خلائی پروگرام کے لیے دو پاکستانی خلا بازوں کا بطور امیدوار انتخاب کر لیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ان دونوں خلا بازوں کو جلد ہی تربیت کے لیے چین روانہ کیا جائے گا۔ تربیت اور جانچ کے مراحل مکمل ہونے کے بعد ان میں سے ایک خلا باز باقاعدہ پرواز کا حصہ بنے گا اور “پے لوڈ اسپیشلسٹ” کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا۔
منتخب ہونے والا پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن “تیانگونگ” میں قدم رکھنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز بن کر عالمی ریکارڈ قائم کرے گا۔
امیدواروں کے نام محمد ذیشان علی اور خرم داؤد بتائے گئے ہیں جو جلد ہی بیجنگ پہنچ کر اپنی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔