واشنگٹن میں عشائیے کے موقع پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ صدر زرداری

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار

               
April 26, 2026 · قومی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے واشنگٹن میں کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر اور دیگر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔