راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے شہری جاں بحق۔بیٹازخمی
نامعلوم افراد نے متعدد گولیاں چلائیں۔تحقیقات شروع
راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں پٹواری چوہدری خالد جاں بحق ،اور ان کے بیٹے عثمان کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ کے قریب چوہدری خالد اور ان کے بیٹے عثمان پر نامعلوم افراد نے متعدد گولیاں چلائیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوہدری خالد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ زخمی عثمان کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ تنازع چونترہ کے علاقے میں 250 مرلے زمین کے معاملے پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ، حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔