چکوال اور گردونواح میں شدید طوفان ۔ رخ راولپنڈی کی طرف ہونے کا الرٹ جاری
4 مئی تک شمالی پنجاب سمیت ملک بھر کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی
چکوال اور گرد و نواح کے کئی علاقوں میں شدید گرج چمک اور طوفان باد و باراں کے بعد ژالہ باری ہوئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، چکوال، تلہ گنگ، ٹمن، ملتان خورد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری اور طوفان آ یا ہے۔
گرج چمک کا طوفان اسلام آباد،راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں کی جانب رخ کر چکا ہے ،تھوڑی دیر بعد موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آ سکتے ہیں۔ الرٹ رہیں اپنی گاڑیاں شیڈ کے نیچے کھڑی کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 2سے 4مئی کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔