آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی ۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا عالمی اعتراف
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں ارسم عباس کو اعزاز سے نوازا گیا
پاک فوج۔ فال فوٹو
آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسم عباس بہترین کارکردگی کی بنیاد پر “اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار پائے ہیں۔
ارسم عباس کو اس اعزاز سے آسٹریلیا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں نوازا گیا ۔وہ آسٹریلیا میں “بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے۔
تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان، بشمول آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنرعرفان شوکت نے خصوصی شرکت کی ۔
ارسم عباس کا اعزاز پاک فوج کے نوجوان افسران کی عالمی سطح پرشاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
2013 سے اب تک بطور فیکلٹی پاک فوج کے 7 افسران اور 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں۔
2020 میں شمالی وزیرستان کے مقام پر شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، تمغۂ بسالت نے بھی آسٹریلیا میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
بیرون ملک پاکستانی کیڈٹس کی کامیابیاں پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی عکاس ہیں۔