فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔
معرکۂ حق کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک خصوصی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔
جی ایچ کیو میں جاری اس تقریب میں امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
اس سے قبل معرکۂ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف نے قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی۔