بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ۔ 12 اہلکار شہید
لاشوں اور زخمیوں کر فوری طور پر بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
بنوں کے رینجل پولیس افسر سجاد خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح خیل چوکی کی عمارت کے ملبے سے 12 پولیس اہلکاروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تین اہلکاروں کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کر فوری طور پر بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ریسکیو و سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ شدت پسندوں کی جانب سے بارودی مواد سے لیس گاڑی پولیس کی چوکی سے ٹکرائی گئی تھی۔
بنوں کے رینجل پولیس آفسر سجاد خان نے بتایا تھا کہ حملے کے وقت چوکی میں 15 اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔