معرکہ حق میں ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکیارڈ میں پروقار تقریب
تقریب میں مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کو سراہا۔
اس تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بنیان مرصوص، معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا کہ ملک کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عوام اور ملک کی تمام سیاسی طاقتیں عسکری افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال آج کے دن دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی افواج کس قدر قابل ہیں، دنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، بنیان مرصوص، معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا ہے۔