جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

خراب موسم کے باعث متعدد پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلیاں کی گئیں

May 11, 2026 · قومی

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کئی علاقوں میں معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ خراب موسم کے باعث متعدد پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلیاں کی گئیں۔

لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ اور شمالی وزیرستان میں بھی بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

صوابی میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر رہا۔

دوسری جانب وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔