کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں قربانی کیلئے لائے گئے 25 بکرے چوری

مالیت 19لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزمان موٹرسائیکل اور سوزوکی میں لاد کر فرار ہوگئے

May 11, 2026 · قومی

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہرقائد میں قربانی کے لیےلائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے۔ گلستان جوہرسےعید قرباں پرفروخت کے لیےلائے گئے 25 بکرے چوری ہوگئے ۔

گزشتہ شب ملیر کینٹ کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم چور25 بکرے چوری کر فرار ہوگئے۔ بکرے پلاٹ پربندھے ہوئے تھے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان سوزوکی میں لاد کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی رپورٹ ملیرکینٹ تھانے میں درج کرا دی گئی چوری کیے گئے، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہےبکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لایا تھا ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں۔

پولیس حکام کےمطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔