اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
دونوں ممالک کا خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنے "پانچ نکاتی اقدام" پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور خاص طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری “بالواسطہ روابط اور مفاہمت” کے عمل کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے اس تعمیری کردار کی تعریف کی اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک منصفانہ اور متوازن ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی تجارتی گزرگاہ کو محفوظ رکھنے اور خطے میں پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں ممالک نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنے “پانچ نکاتی اقدام” پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Foreign Minister of the People’s Republic of China, Wang Yi.
The two leaders exchanged in-depth views on recent regional developments and Pakistan’s ongoing efforts to facilitate… pic.twitter.com/MUXVisOIY2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 12, 2026