حکومت کا یہی رویہ ہوا تو پیر کو اسمبلی میں ہنگامہ ہوگا ، محمود خان اچکزئی
ایوان کی کارروائی نہ چلی تو ذمہ دار حکومت ہوگی ، قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
فائل فوٹو
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت بتائے بانی سے ملاقات کب کرائی جائے گی؟بانی کو کب ان کی مرضی کے ہسپتال منتقل کیا جائے گا؟
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ حکومت کا یہی رویہ ہوا تو پیر کو اسمبلی میں ہنگامہ ہوگا، ایوان کی کارروائی نہ چلی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 7ماہ ہو گئے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی،عدالتی حکم نہ ہمارے ساتھ طے ہونیوالے ایس او پی پر عمل ہوا۔
اسد قیصر نے کہاکہ جیل مینول کے تقاضوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگربانی کو سہولت نہیں ملتی تو ہمارا ایوان میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں۔