مجھے لاہور سے اٹھایا، پنکی کا عدالت میں شور شرابا

22 دن سے تشدد کیا جا رہا ہے، ملزمہ، موقف سنیں گے، فاضل جج کی تسلی

May 16, 2026 · اہم خبریں, قومی

ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے موقع پر تصور

کراچی میں گرفتار انمول عرف پنکی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر شور شرابا کیا اور سیکورٹی اداروں کیخلاف الزامات کی بارش کردی۔

کوکین کوئن کہی جانے والی پنکی نے دعویٰ کیا کہ اسے لاہور سے اٹھا کر کراچی لایا گیا اور 22 دن سے اس پر تشدد ہو رہا ہے۔

انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پنکی نے عدالت میں پیشی کے دوران شور شرابہ کیا اور کہا کہ پولیس والوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، مجھے 22 روز سے اٹھایا ہواہے، لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

معزز جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری بات سنیں عدالت میں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا، ملزمہ اور وکیل کا موقف سنا جائے گا ۔