خیبرپختونخوا کابینہ میں 17نئے اراکین شامل۔معاون خصوصی شفیع جان وزیربن گئے

اتوار کی صبح گیارہ بجے گورنر ہائوس میں حلف اٹھائیں گے

May 16, 2026 · قومی

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی، اراکین سے اتوار کی صبح 11بجے حلف لیا جائے گا۔کابینہ میں 6وزرا، 4مشیر اور 8معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میںتوسیع کے حوالے سے 18ناموں پر مشتمل سمری بھیجی تھی۔سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے حکومتی ٹیم کو مزید فعال اور متوازن بنانے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرا کی مجوزہ فہرست میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، محمد عارف، طارق محمود آریانی اور شفیع اللہ جان شامل ہیں۔شفیع اللہ جان اس سے قبل بطور معاون خصوصی اطلاعات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور اب انہیں باقاعدہ وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی کے مشیروں کیلئے پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔معاونین خصوصی میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عدیل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔