سابق صدر آزاد کشمیر راجا ذوالقرنین خاندان سمیت ن لیگ میں شامل
ایک وفد نے گزشتہ دنوں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجا محمد ذوالقرنین خان اور ان کے خاندان سے ملاقات کر کے انہیں باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
فائل فوٹو
مظفر آباد: سابق صدر آزاد کشمیر راجا ذوالقرنین خان نے خاندان سمیت مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیرکے سابق صدر راجا ذوالقرنین نے خاندان سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے گزشتہ دنوں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجا محمد ذوالقرنین خان اور ان کے خاندان سے ملاقات کر کے انہیں باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ملاقات کے دوران راجا محمد ذوالقرنین خان اور ان کے فیملی ممبران نے اپنے سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کے لیے مثبت عندیہ دیا تھا۔
راجا محمد ذوالقرنین خان نے باضابطہ طور پر اپنے خاندان سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات رہے ہیں جبکہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے سابق صدر راجا ذوالقرنین خان کا تعلق ضلع بھمبر سے ہے۔ انہوں نے 2021 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔