پنکی زہر بیچنے والی خاتون تھی: شرجیل میمن

حکومت اسکولوں میں بچوں کا ریپڈ رینڈم ٹیسٹ کروائے گی ، صوبائی وزیر

May 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی زہر بیچنے والی خاتون تھی، اس زہر کے استعمال سے کئی قیمتی جانیں جا رہی تھیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کافی لوگوں کا اہم کاروبار بن چکا ہے، اس نیٹ ورک کو ختم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے منشیات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، دنیا بھر میں منشیات ایک مسئلہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت اسکولوں میں بچوں کا ریپڈ رینڈم ٹیسٹ کروائے گی۔