حیدرآباد: منشیات فروش امبرین عرف گڈی کا شوہر بھی ریٹائرڈ پولیس افسر نکلا

ملزمہ کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات اور ایکسائز نارکوٹکس میں 6 مقدمات درج ہیں۔

May 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

حیدرآباد:  سندھ کے شہر حیدرآبادسےرنگے ہاتھوں گرفتارکی گئی منشیات فروش امبرین عرف گڈی چانڈیو کا شوہر بھی ریٹائرڈ پولیس افسر نکلاجس کے ساتھ حیدرآباد کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس ٹاسک فورس نےملزمہ کو بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا تھا جو تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات بیچنے کا دھندا کرتی تھی،ملزمہ کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات اور ایکسائز نارکوٹکس میں 6 مقدمات درج ہیں۔

اب انکشاف کیا کہ حیدرآبادسے گرفتارمبینہ منشیات فروش امبرین عرف گڈی چانڈیو کا شوہر بھی ریٹائرڈ پولیس افسر نکلا ہے، حیدر پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا گڈی سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ، تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ کے شوہر کے خلاف بھی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ملزمہ نے رشتہ داروں کے ذریعے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتی تھی ، ملزمہ کا ایک قریبی رشتہ دار یونیورسٹی طالبعلم ہےجوتعلیمی اداروں کا نیٹ ورک دیکھتاتھا،حیدرآباد میں ملزمہ کے سات کارندوں کی شناخت ہوچکی ہے۔