پشاور پریس کلب کا ہر رکن کو ایک ایک لاکھ روپے عیدی دینے کا فیصلہ

پشاور پریس کلب ملازمین کے لئے 30، 30 ہزار روپے اورپریس کلب کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے 20،20 ہزار روپے دیےجائیں گے ۔

May 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحی کے سلسلے میں صحافیوں کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں اور اس سلسلے میں پشاور پریس کلب کے ہر ممبر کو ایک ، ایک لاکھ روپے ملیں گے ۔

صحافی فہیم نے بتایاکہ گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر اس سال عیدالاضحیٰ کیش ریلیف پیکیج کی مد میں پشاور پریس کلب کے ہر ممبر کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، پریس کلب ملازمین کے لئے 30، 30 ہزار روپے اورپریس کلب کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے 20،20 ہزار روپے دیےجائیں گے ۔

انہوں نے مزید بتایاکہ صدر ایم ریاض نے پشاور پریس کلب کو سپیشل گرانٹ کی ادائیگی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان اور سیکرٹری انفارمیشن مطیع اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔