ذوالحجہ کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کراچی میں اجلاس جاری
چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔۔
فائل فوٹو
کراچی: ذوالحجہ کاچاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے,زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہو رہے ہیں۔
آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہو گی جب کہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید 28 مئی بروز جمعرات ہوگی۔
دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی قوی توقع ہے۔