شہداد پور: بزنس ٹرین کی ٹرک کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق
ٹرین پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ اچانک منی ٹرک سامنے آگیا، حکام
May 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کی ٹرک کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
شہداد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر مسافر ٹرین اور منی ٹرک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پنجاب جانےوالی پاک بزنس ٹرین کی منی ٹرک کو ٹکر سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ اچانک منی ٹرک سامنے آگیا، بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک پھاٹک کا گیٹ توڑ کر ٹرین کی زد میں آیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین رک گئی ہے اور اپ ٹریک بند ہے۔