بجلی صارفین سے 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف

بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکس شامل ہیں۔

May 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: بجلی صارفین سے تقریباً 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے توانائی کے شعبے کو ٹیکس وصولی کے اضافی ذریعے کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث صارفین کے بجلی بلوں میں مختلف مدات میں مزید ٹیکس شامل کیے جا رہے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکس شامل ہیں جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بھی شامل ہیں۔

صارفین سے بجلی کے بلوں میں تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس سے گھریلو اور صنعتی دونوں شعبوں پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے۔