وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دیدیا

حکومتی قانون سازی کالعدم قرار،2022 کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

May 18, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومتی قانون سازی کالعدم قرار، وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دیدیا

وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی قانون سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے خودکشی کو جرم قرار دیدیا۔

فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیر خان نے کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

حکومتی قانون سازی کو وفاقی شرعی عدالت نے غیر اسلامی قرار دےکر کالعدم قرار دیتے ہوئے 2022 کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

2022 کی قانون سازی میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق ڈیلیٹ کردی گئی تھی، قانون سازی میں ضابطہ فوجداری کا جو سیکشن ایکٹ سے ڈیلیٹ ہوا تھا، وفاقی شرعی عدالت نے آج بحال کردیا۔