وزیراعظم نے کاروباری مراکز کی بندش کے اوقات میں بڑی رعایت دیدی
کابینہ ڈویژن کی جانب سے استثنیٰ سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے31 مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ دے دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے استثنیٰ سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی مقررہ اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔