وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں بحری دفاع، پیشہ ورانہ تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

May 18, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو پریس ریلیز

فوٹو پریس ریلیز

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بحری دفاع، پیشہ ورانہ تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ناگزیر ہیں جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے سیاسی اور سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے۔