سرگودھا: دہرے قتل کیس میں مجرم کو 25 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ
سزا پانے والے مجرم کو انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک سے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس
May 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو
سرگودھا : ایڈیشنل سیشن کورٹ نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس کے مطابق سزا پانے والے مجرم کو انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے قتل کیس میں گرفتار دیگر 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا، جبکہ خاتون سمیت 5 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون سمیت 7 ملزمان نے 2022 میں دشمنی کی بنا پر 2 افراد کو قتل کیا تھا۔