پاکستان نے بھارتی طیاروں پرعائد فضائی حدود پابندی میں توسیع کردی

بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بشمول سول اور فوجی پروازوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی، نوٹم

May 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں پر عائد فضائی حدود پابندی میں توسیع کردی، نوٹم جاری کر دیا گیا۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بشمول سول اور فوجی پروازوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔ بھارتی طیاروں پر پابندی کو 23 جون تک بڑھا دیا گیا۔ بھارتی ائیر لائنز اور ملٹری پروازیں پاکستانی فضائی حدود میں بدستور نہیں آسکیں گی۔ بھارتی طیاروں پر پابندی کا اطلاق 19 مئی صبح 10:40 سے نافذ العمل ہے۔