کویت اور پاکستان کا عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے ساتھ ایک اہم ملاقات

May 19, 2026 · اہم خبریں, قومی

کویت سٹی: کویت اور پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

کویتی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ کویت میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین مشترکہ فوجی دفاع کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دفاعی شعبے میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بات چیت کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی افواج کے مابین آپریشنل اور سیکیورٹی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔