حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 تعطیلات کا اعلان
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26، 27 اور 28 مئی تک ہوں گی ،نوٹیفیکیشن جاری
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نےعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26، 27 اور 28 مئی تک ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ عیدالضحیٰ کا تہوار پاکستان میں بدھ 27 مئی کو منایا جائے گا جبکہ 26 کو حج کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔