کوٹری: سسرالیوں کا خاتون پر مبینہ تشدد، ہاتھ پاﺅں باندھ کر زبان کاٹ دی

تشدد کا شکار خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا۔

May 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوٹری: کوٹری میں شادی شدہ خاتون پر مبینہ طور پر شوہر، دیوار اور سسر کا تشدد، ہاتھ اور پاں باندھ کر زبان کاٹ دی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کوٹری سائٹ کے علاقے خدا کی بستی میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ نجمہ چانڈیو کو اس کے شوہر شعیب چانڈیو، دیور منظور اور سسر غلام چانڈیو نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہاتھ اور پاں باندھ کر نجمہ چانڈیو کی زبان بھی تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔ تشدد کا شکار خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق گھر کی صفائی نہ کرنے جیسی معمولی بات پر نجمہ پر تشدد کیا گیا جس کی سائٹ پولیس کو شکایت کرنے کے باوجود پولیس نے تاحال کارروائی نہیں کی۔

اعلیI حکام نوٹس لیں اور تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔ دوسری طرف ڈی ایس پی شاہ نواز جوکھیو کے مطابق اہلخانہ نے خاتون پر تشدد کی شکایت کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ اہلخانہ سائٹ تھانے آئیں گے تو کاروائی کریں گے۔ تاہم تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او سائٹ سے رپورٹ طلب کی ہے۔