کسی عدالتی کارروائی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، علی امین گنڈاپور کی وضاحت
اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے وزارتِ اعلیٰ سے استعفےٰ دیا
فائل فوٹو
پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورا کا کہنا ہے میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درآمد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کارروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے۔
"میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درامد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کاروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے"
علی امین خان گنڈاپور pic.twitter.com/S8GEDpqQYF— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) May 21, 2026