جمہوری قیادت تنقید کا جواب حقائق سے دیتی ہے، بدمعاشی سے نہیں،عطا تارڑ
خیبر پختونخوا کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کیوں بڑھ رہی ہے اور ترقیاتی منصوبے کیوں رکے ہوئے ہیں؟ ایکس پر بیان
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے جب کارکردگی کا دفاع ممکن نہ رہے تو میڈیا پر حملے شروع ہو جاتے ہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کیوں بڑھ رہی ہے اور ترقیاتی منصوبے کیوں رکے ہوئے ہیں؟ سرمایہ کاری کیوں نہیں آ رہی اور نوجوان روزگار کے لیے کیوں پریشان ہیں؟ ان سوالات کا جواب دینے کے بجائے صحافیوں کو موردِ الزام ٹھہرانا حقیقت سے فرار ہے۔ میڈیا مسائل پیدا نہیں کرتا، صرف عوام کے سامنے لاتا ہے۔ جمہوری قیادت تنقید کا جواب حقائق سے دیتی ہے، بدمعاشی سے نہیں۔