پنجاب میں تقریباً 22 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود
پنجاب میں لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کو قانونی طور پر گندم رکھنے کی اجازت، تمام لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کیلئے گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنا لازمی قرار
فائل فوٹو
لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوخصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ رواں سال صوبے میں تقریبا 22 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کی شاندار ریکارڈپیداوار ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ! پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ اجلاس میں گندم کے ایک ایک دانے کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب میں اے آئی بیسڈ ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خوراک کی فول پروف پالیسی سازی کے لئے لائیوڈیش بورڈ گندم کی طلب،رسد، مانیٹرنگ اور پراس کنٹرول کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔
لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کے وافر اسٹاکس کی ڈے ٹو ڈے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پنجاب میں لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کو قانونی طور پر گندم رکھنے کی اجازت مل گئی۔ پنجاب بھر میں اب کوئی بھی لائسنس یافتہ ایگریگیٹر اور اسٹاکر قانونی طور پر گندم کا اسٹاک رکھ سکتا ہے۔ اجلاس میں تمام لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کے لیے گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 2 ہفتوں میں گندم اسٹاک ڈیکلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ہورڈنگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں گندم کا اسٹاک ایمانداری سے ڈیکلیئر کرنے والے ایگریگیٹرز کو حکومت کی طرف سے ترغیبات دینے کا عندیہ بھی دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت اور فوڈ سیفٹی اور گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کسانوں، ایگریگیٹرز، ملرز اور بڑے اسٹاکرز کو ہر ممکن سہولیات اور کاروباری آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید طرزِ گورننس کے تقاضوں کے مطابق محکمہ خوراک کی مکمل اوور ہالنگ اور ری ویمپنگ کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی سخت تاکیدکی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے ایک ایک دانے کی حفاظت کے لیے جدید ترین ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کی سپلائی چین اور اسٹاکس کی سیکنڈ ٹو سیکنڈ ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔