قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم

حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے

May 22, 2026 · قومی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کی جائے۔