حکومت نے پٹرول 6۔ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کم کردیا

پٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے

May 23, 2026 · قومی

حکومت نے عید الاضحیٰ سے چند روز قبل پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 402 روپے 78 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے ہوگیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ، پانچ روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔