سندھ بھر میں شدید گرمی۔ ہیٹ ویو کا خدشہ

​25مئی سے 31 مئی تک سندھ کے وسطی اوربالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے

May 23, 2026 · قومی

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ​25مئی سے 31 مئی تک سندھ کے وسطی اوربالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ گھوٹکی اور سانگھڑ میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ خیرپور،نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ گرمی کی لہرکے باعث عوام بالخصوص بچے، خواتین اوربزرگ احتیاط کریں، شہری دن کے اوقات میں سورج کی براہِ راست تپش سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ​کاشتکار گندم کی فصل کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں، ​جانوروں کوبھی گرم موسم سے محفوظ رکھنے کے اقدامات ضروری ہیں۔