ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

May 24, 2026 · قومی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں دہشتگردوں کے حملے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے اراکین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں شاہ زیب، دانش، سولی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد امن کمیٹی کے ایک رکن کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں، جبکہ وہ مرنے والے اراکین کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔