کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی۔حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسیاں اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل (سی بی سی) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سولجر بازار کراچی ایسٹ میں مجاز عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزم کبیر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسیاں اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرون ملک رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 44/2026 درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں اور ہنڈی حوالہ کاروبار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔