سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں کمی کر دی

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی۔

May 24, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔