مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح، مسلم ممالک کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس میں مبینہ سفارتخانے کا افتتاح غیرقانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مشترکہ اعلامیہ

May 24, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مبینہ سفارتخانے کا افتتاح غیرقانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صومالی لینڈ کا یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی و تاریخی حیثیت پر براہ راست حملہ ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں کسی بھی غیر قانونی حقیقت یا قانون کے منافی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارت خانے کے افتتاح کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کسی بھی غیر قانونی حقیقت یا قانون کے منافی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی کسی بھی یکطرفہ اقدام کو دوٹوک انداز میں مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔