سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ۔ 16 مسافر جاں بحق۔8 زخمی

اسماعیلیہ کے مقام پر مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 افراد زخمی بھی ہو گئے

May 25, 2026 · قومی

سوات ایکسپریس وے پر اسماعلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 16 مسافر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق بس سڑک کنارےکھڑی تھی کہ پیچھے سےآنے والی وین تیز رفتاری کے باعث اس سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،حادثے کا شکار بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیرجارہی تھی۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔