بجٹ 272026 کی تیاریاں ، وزیراعظم نے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون، چیف ٹیکینکل ایڈوائزر مشرف رسول بھی نمائندے مقرر ، ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ وزارت خزانہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔

May 25, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: بجٹ 27-2026 کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ، جس میں خزانہ، اقتصادی امور، ترقی و منصوبہ بندی اورقانون کے وزرا سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس نے کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی طے کر دیے ہیں ، کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون، چیف ٹیکینکل ایڈوائزر مشرف رسول بھی نمائندے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ وزارت خزانہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔کمیٹی کو بجٹ سے متعلق اہم امور کا جامع جائزہ لے کر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تجارت،پاور،نجکاری اور دیگر وزارتوں کی مالی ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 27-2026 کیلئے پی ایس ڈی پی کا تعین بھی ٹی او آرز میں شامل ہے۔

کمیٹی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے72 ارب روپے ونڈ فال منافع کی واپسی پر غور کیا جائے گا ، پاور ڈویژن سے متعلق بین الاقوامی مقدمات اور مالی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لینےکا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن پیدا کرنے والی وزارتوں کو ترقیاتی اخراجات کیلئے آمدن کا حصہ رکھنے کی ہدایت کی ئگی ہے،کلائمیٹ سپورٹ لیوی فنڈز سے گرین انیشی ایٹو پروگرام کے اسٹارٹ اپس کی معاونت کا جائزہ شامل ہے۔کابینہ کے رائٹ سائزنگ فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ اور اخراجات میں کمی کیلئےبھی تجاویز طلب کر لی گئیں ۔