مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور
عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
May 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی اے ثاقب چڈھر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے حمزہ حبیب کو عبوری ضمانت کے لیے یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
جسٹس عبہر گل نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ حبیب کے خلاف جھنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔