گلگت بلتستان الیکشن میں بلاول اور آصفہ بھٹو انتخابی مہم چلائیں گے

مجموعی طور پر آٹھ بڑے جلسے منعقد کیے جائیں گے، 31 مئی کو شگر میں بلاول بھٹو زرداری انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے،پارٹی ذرائع

May 25, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پارٹی ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں مجموعی طور پر آٹھ بڑے جلسے منعقد کیے جائیں گے، 31 مئی کو شگر میں بلاول بھٹو زرداری انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

اِسی طرح یکم جون کو خپلو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، دو جون کو سکردو میں پیپلزپارٹی کا انتخابی جلسہ ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تین جون کو دیامر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، تین جون کو ہنزہ میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری انتخابی مہم چلائیں گی، چار جون کو غذر میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا عوامی جلسہ منعقد ہو گا۔

دوسری جانب چار جون کو نگر میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی، پانچ جون کو گلگت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے آخری بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔