قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون شام 5 بجے طلب

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کر لیا ہے۔

May 29, 2026 · قومی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء بجٹ سے قبل پیش کیا جانے والا اقتصادی سروے 4 جون کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔

نجی ٹی کے مطابق وفاقی ریونیو کے اہداف کو تقریباً17.1 ٹریلین روپے تک محفوظ بنانے کے لیے، آنے والے مالیاتی منصوبے کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت ہدایات کے تحت حتمی شکل دی جا رہی ہے۔