اسلام آبادکے سیکٹر آئی 10میں گھر میں سلنڈر کا دھماکا،2افراد جاں بحق

گھر کے فرسٹ فلور پر کچن میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹا،فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا،ریسکیو حکام

May 29, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں گھر میں گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ اسلام آبادکے سیکٹر آئی 10میں گھر میں سلنڈر کا دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اور3زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کاکہناتھا کہ گھر کے فرسٹ فلور پر کچن میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹا،فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔