گلگت بلتستان پولیس نے جنید اکبر کو حراست میں لے لیا
پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں، جنید اکبر
May 29, 2026 · قومی
فائل فوٹو
گلگلت: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو گلگت بلتستان پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو پہلے پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا اور بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق جنید اکبر گلگت میں پارٹی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہنزہ کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔