لاہور میں تیز بارش۔ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا

اب تک سب سےزیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

May 30, 2026 · قومی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،شہر بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات اور ابتدائی رپورٹس کےمطابق اب تک سب سےزیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،چوک ناخدا میں 24 ملی میٹر جبکہ گلبرگ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی،اسی طرح لکشمی چوک میں 26 ملی میٹر، اپر مال پر 22 ملی میٹر اور مغلپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تاج پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔